یہ بات "رفعت مسعود" نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتما یوم یکہتی کشمیر کی تقریب کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایرانی قوم اور حکومت کو اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ یوم کشمیر کے موقع پر ای سی او کلچرل مرکز میں ایسی پر وقار تقریب منعقد ہوئی.
رفعت مسعود نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان گزشتہ دہائیوں سے پہلے بہت قریبی اور گہرے تعلقات موجود ہیں اور یہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے.
انہوں نے نئی پاکستانی سفیر کے طور پر پاک ایران تعلقات کو مزید بڑھانے کے حوالے سے کہا کہ وہ بحیثیت خاتون سفیر ایرانی عوام اور حکومت کے تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بھرپور کوشش کریں گی.
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان آمد و رفت کو آسان بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہماری ترجیحات میں سے ایک ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے ساتھ پاک ایران تعلقات کے 70 سال پورا ہونا نیک شگون ہے جو ہماری صدیوں سال پرانی دوستی کی عکاسی کرتا ہے، ایران نہ صرف ہمارے لئے ایک پڑوسی ہے بلکہ ایک دوست اور برادر ملک ہے.
انہوں نے ایران میں پہلی خاتون سفیر کے طور پر ایرانی معاشرے میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بات قابل مسرت ہے کہ ایرانی خواتین معاشرے کے مختلف حصوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بعض مغربی ممالک کے عوام میڈیا کے منفی پرپیگنڈے کی وجہ سے یہ خیال کرتے ہیں کہ ایران میں خواتین کو مشکلات اور جبر کا سامنا ہے اور انھیں ترقی کے لئے کوئی راستہ میسر نہیں جبکہ ایرانی خواتین ہرشعبے میں آزادانہ سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہیں اور بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں.
رفعت مسعود نے کہا کہ بطور مسلمان خاتون میں سمجھتی ہوں کہ اسلام نے نہ صرف ایران میں بلکہ پوری دنیا میں کسی عورت پر قدغن نہیں لگائی بلکہ دین اسلام نے خواتین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ہے.
انہوں نے ایران کے لئے نئے یورپی مالیاتی سے متعلق کہا کہ یہ ایک نیا معاملہ ہے اور اس حوالے سے ہمارے پاس زیادہ تفصیلات نہیں مگر ہم جانتے ہیں کہ یورپ تجارت کے لئے ایران سے وابستہ ہے اور ایران ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں بھی ہے.
انہوں نے کہا کہ پاک ایران تجارتی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں تاہم دونوں طرف کے تاجروں کو کچھ مشکلات کا بھی سامنا ہے لہذا ہم ان کے حل کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایران کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اہم ترجیح ہے: خاتون پاکستانی سفیر
6 فروری، 2019، 12:01 PM
News ID:
3670359
تہران، 6 فروری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات نئی پاکستانی خاتون سفیر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ان کی اہم ترجیح ہوگی.